لاہور (ایجنسیاں) عمران خان نے کالا باغ ڈےم کی حماےت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کالا باغ ڈےم ضرور بننا چاہئے مگر اس پر پہلے اتفاق رائے ہونا چاہئے تاکہ کسی صوبے کو کوئی اعتراض نہ ہو سکے‘ حکو مت اپنے کاموں کے باعث زےادہ دےر تک چلتی نظر نہےں آرہی‘ مےرے ےا مےرے بچوں کے بےرون ممالک مےں کوئی اثاثے نہےں ہےں‘ دوہری شہر ےت رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ باہر پےسہ رکھنے والوں کو بھی نااہل ہونا چاہئے‘ جمہورےت جےسی بھی ہو آمرےت سے بہتر ہوتی ہے‘ مہنگائی اور بے روزگاری کےخلاف احتجاج جلد حکمرانوں کے خلاف تحرےک کی شکل اختےار کر جائےگا‘ طاہر القادری کے ساتھ مہنگائی اور قومی اےشوز پر جدوجہد کےلئے اتحاد ہو سکتا ہے اور مہنگائی کے ےک نکاتی اےجنڈے پر دےگر جماعتوں سے بھی اتحاد کےا جا سکتا ہے‘ نوازشرےف کہتے ہےں نےٹو سپلائی کی بندش سے پاکستان کو دےوارکے ساتھ لگاےا جا رہا ہے، مےں پوچھتا ہوں پھر ڈرون حملوں کے خلاف پارلےمنٹ مےں قراردادےں کےوں منظور کےں؟ ملک مےں مسلم لےگ ن نے سےاستدانوں کو خرےدا اور چھانگا مانگا کی سےاست شروع کی‘ مسلم لےگ ن کی بنےاد نےلام گھر پر رکھی گئی۔ اپنی رہائش گاہ پر مےڈےا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لےگ ن کی حکومت اب تک قوم سے انتخابات مےں کےا جانےوالا کوئی بھی وعدہ پورا نہےں کر سکی جسکی وجہ سے ملک مےں مہنگائی اور بے روزگاری مےں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور اب سردےوں مےں بےک وقت بجلی اور گےس کی لوڈشےڈنگ سے بھی عوام کی مشکلات مےں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تحرےک انصاف دہشت گردی کا خاتمہ اور امن قائم کرنا چاہتی ہے جو ڈرون حملوں کے ہوتے ہوئے ممکن نہےں ہے۔ اسی لئے ہم نے نےٹو سپلائی بند کر دی ہے اور جب تک ڈرون حملون کی بندش نہےں ہوگی ہم کسی بھی صورت نےٹو سپلائی بحال نہےں کر ےنگے۔ پنجاب مےں غےر جماعتی بنےادوں اور ضلعی حکو متوں کی نگرانی مےں بلدےاتی انتخابات کسی بھی صورت قابل قبول نہےں ہےں۔ انہوں نے کہا عام انتخابات مےں دھاندلی کو روکنے مےں الےکشن کمےشن اور عدلےہ نے اپنا کردار ادا نہےں کےا ہم ہر صورت شفاف بلدےاتی انتخابات چاہتے ہےں۔ مسلم لیگ ن نے ڈرون حملوں پر پی پی کی طرح دوہری پالیسی اپنا رکھی ہے، عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
عمران
حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ رہی دھاندلی روکنے کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمشن نے کچھ نہیں کیا : عمران
حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ رہی دھاندلی روکنے کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمشن نے کچھ نہیں کیا : عمران
Dec 29, 2013