لاہور (اے این این )پاکستان ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کے کرایہ میں کی گئی کمی کے نوٹیفکیشن میں مزید 3ماہ کی توسیع کردی۔ریلوے حکام نے یکم اکتوبر2013سے 31 دسمبر 2013ءتک تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 7سے 42فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تین ماہ کی یہ مدت31دسمبر کو پوری ہونے کے بعد سابقہ کرائے ازخود بحال ہوجاتے تاہم ریلوے انتظامیہ نے ہفتہ کے روز 28دسمبر کو مزید تین ماہ تک کمی برقرار رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے بعد 31مارچ 2014ءتک مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 7سے 42فیصد کمی کا فیصلہ برقرار رہیگا۔ذرائع نے بتایا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آمد ن بھی بڑھی ہے اسلئے یہ کمی برقرار رکھی گئی ہے۔ پاکستان ریلویز نے 300 ارب روپے کی لاگت سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو جدید بنانے پر کام شروع کردیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اس اہم ٹریک پر رفتار موجودہ 92 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائیگی۔ ادھر ریلوے حکام نے کہا ہے کہ موجودہ ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے اور نئے حصے تعمیر کر کے گوادر کو خنجراب سے ملانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
پی آئی اے نے عمرہ کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا ‘نجی ائرلائنز کی پرواز 15 عازمین کو لئے بغیر چلی گئی
لاہور (دی نیشن رپورٹ) 20 روز قبل کرایوں میں اضافہ کے بعد پی آئی اے نے اب دوبارہ عمرہ کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا۔ اس صورتحال میں عمرہ کے عازمین اور ٹریول ایجنٹس میں ناراضی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ وہ 20 روز قبل کے کرایوں میں اضافے کے مطابق ڈیل کر رہے تھے۔ کئی ٹریول ایجنٹس نے پرانے کرایہ کے مطابق ٹوکن رقم وصول کر لی تھی بعدازاں انہیں عازمین کو بتانا پڑا پہلے عمرہ کا کرایہ 47,645 روپے تھا جو اب 65 ہزار روپے ہو گا۔ دریں اثناءنجی ائرلائنز کی پرواز عمرہ کے کنفرم ٹکٹوں کے باوجود 15 عازمین کو لئے بغیر ہی رورانہ ہو گئی۔
کرائے