فیصل آباد+ تاندلیانوالہ+ کوٹ مومن+ ڈسکہ+ شورکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد میں 2بہنوں سمیت 5 لڑکیوں، تاندلیانوالہ اور کوٹ مومن، ڈسکہ اور شورکوٹ میں 4خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں صدر جڑانوالہ چک نمبر534گ۔ب کے فلک شیر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے اس کی 20 سالہ بھتیجی(ص) اور 14سالہ (ف) گھریلو کام کاج میں مصروف تھیں اسی دوران ملزمان طارق وغیرہ پانچ افراد دونوں بہنوں کو زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہیں مبینہ طور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ صدر سمندری کی رہائشی جواں سالہ (ن) ضروری سامان لینے بازار جا رہی تھی اسی دوران ملزمان مدثر وغیرہ زبردستی اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ گڑھ جلی فتیانہ کی رہائشی(ک) کو ملزمان رفیع وغیرہ آٹھ افراد جبکہ باہلک چک نمبر605گ۔ب کی رہائشی شدہ خاتون (ر) کو ملزمان عارف وغیرہ نے زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تاندلیانوالہ میں 9 اوباش نو جوانوں نے ایک شادی شدہ عورت کی عزت لوٹ لی، 605 گ۔ ب میں عارف وغیرہ نے ایک عورت (ر) بی بی کو اکیلا پاکر زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شورکوٹ میں خاکی لکھی کے خالد محمود نے تھانہ شورکوٹ پولیس کو درخواست دی کہ دختر اْم سمیعہ بی بی شام کے وقت گھر سے باہر نکلی تو محمد آصف اور دو نامعلوم افراد نے زبردستی فصل کماد میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ شورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ کوٹ مومن میں شادی شدہ رشتہ دار خاتون کو گھر چھوڑنے کے بہانے سے اوباش نے اغوا کر لیا، زبردستی تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ چک 9 جنوبی کی رہائشی شادی شدہ خاتون (س) نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا وہ ایک بچے کی ماں ہے تین ماہ قبل اپنے والدین کے گھر چائو وال ملنے کے لئے گئی وہاں پر پہلے سے موجود اسکے رشتہ دار وقاص اور طاہر نے واپسی پر اسے گھر چھوڑنے کو کہا اور ورغلا کر اسے چکوال اور اسلام آباد لے گئے جہاں پر وقاص تین ماہ تک زیادتی کانشانہ بناتا رہا۔ موقع ملتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوکر گھر واپس آگئی کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رشتہ دیکھنے آئی خاتون سے اوباش کی زیادتی، اعوان چوک گوجرانوالہ کی غلام فاطمہ اپنی خالہ مصباح کے ہمراہ موضع برج آرائیاں میں یوسف وغیرہ کے پاس رشتہ دیکھنے کے لئے آئی رات 8 بجے کے قریب ملزم یوسف2 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ انہیں زبردستی کھیتوں میں لے گیا اور ملزم یوسف نے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا تھانہ بمبانوالہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔