پشتو فلموں کو اردو ،پنجابی زبانوں میں ڈبنگ کر کے نمائش کی جائے : ارباز خان کی تجویز

پشتو فلموں کو اردو ،پنجابی زبانوں میں ڈبنگ کر کے نمائش کی جائے : ارباز خان کی تجویز

لاہور( این این آئی)اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ سارا پاکستان ہمارا ہے اس لئے اردو او رپشتو کی تفریق نہیں ہونی چاہئے ، موجودہ حالات میں پشتو فلموں نے کامیابی حاصل کی ہے اور میری تجویز ہے کہ ان فلموں کی اردو او رپنجابی زبانوں میں ڈبنگ کر کے نمائش کیا جانا چاہئے ۔ مجھے چاہے پشتو یااردو جس زبان کی فلموںمیں بھی اچھا کردار ملتا ہے میں اسکے لئے حامی بھرنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرتا ۔ بلوچ‘ پٹھان ‘ پنجابی اور سندھی ملتے ہیں تو ہمارا پیارا پاکستان بنتا ہے اس لئے ہمیں زبانوں کی تفریق نہیں کرنی چاہئے ۔ جس طرح دیگر اداکار فلم انڈسٹری کے حالات بارے سوچتے ہیں میں بھی اتنی ہی سنجیدگی سے اس کے بارے میں غور کرتا ہوں ۔ موجودہ حالات میں پشتو فلموں نے کامیابی حاصل کی ہے اور میری تجویز ہے کہ ان فلموں کو اردو اور پنجابی زبان میں ڈبنگ کرکے نمائش کےلئے پیش کیا جانا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن