لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا جبکہ ایک نوجوان کو ڈاکوئوں نے مزاحمت پرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ معلوم ہوا ہے کہ سمن آباد گول چکر کے قریب ڈاکوئوں نے ارسلان سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے امجد کے گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات چھین کر فرارہو گئے۔ مناواں میں رحمت کے گھر سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے گلشن راوی میں ڈاکو نے جمیل سے ہزاروں کی نقدی چھین لی ہربنس پورہ میں ڈاکو جاوید کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کرفرارہو گئے۔ شادمان میں ڈاکوئوں نے اکمل سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گرین ٹائون میں احد کی فیملی سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ گلشن راوی میں ڈاکو سہیل کی فیملی سے 4 لاکھ کے زیورات اور تین موبائل فونز چھین کر فرارہو گئے۔ جوہر ٹائون، ستوکتلہ، ٹائون شپ، ملت پارک، ہنجروال، نواں کوٹ، لوہاری گیٹ، ڈیفنس اے میں ڈاکوئوں نے راہگیروں سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا۔