لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو تحریری طور پر آگا ہ کر دیا گیا ہے اگر کسی بھی ہاسٹلر میں سے کوئی مشکوک شخص پکڑا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ گذشتہ دنوں میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 3 مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔ خصوصی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جائیں گے، جو طالبعلم کسی مشتبہ شخص کو ٹھہرائے گا اس کا وہ خو د ذمہ دار ہو گا۔