اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حالیہ حکومتی فیصلے کے ٹیکس ریونیو پر اثرات بارے جلد رپورٹ پیش کریں۔ وہ اتوار کو اس حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے مطالبہ کیا حکومت 31 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی نہ کرے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حالیہ حکومتی فیصلوں کے ٹیکس ریونیو پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ کمی سابقہ حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 60 ارب روپے کمی کا خدشہ ہے۔
ایف بی آر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ٹیکس ریونیو پر اثرات کی رپورٹ پیش کرے: وزیر خزانہ
Dec 29, 2014