اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمشن کا اجلاس (کل) بروز منگل کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں پنجاب‘ سندھ اور خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی‘ اضافی بیلٹ پیپر کی چھپائی اور الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمشن کا باضابطہ اجلاس 30 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی‘ پنجاب سندھ اور صوبہ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات‘ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی‘ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشن اور بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔