ملتان: پروازوں کی عدم دستیابی پر مسافروں کا پی آئی اے کیخلاف احتجاج

Dec 29, 2014

ملتان (خاتون رپورٹر) پی آئی اے فلائٹ کی عدم دستیابی پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر موجود مسافر ملک عابد رشید] حاجی عظیم‘ حاجی رحیم بخش‘ اﷲ بخش‘ محمد نواز‘ محمد شہزاد‘ عارف محمود‘ چوہدری مصطفیٰ‘ فیصل جاوید نے کہا کہ ہمارے ویزوں کی تاریخ ختم ہو رہی ہے۔ ایک ہفتے سے ہمیں روز اس دفتر پی آئی اے میں صبح سے شام تک بٹھا کر شام کو اگلے دن کا وعدہ کر کے واپس بھیج دیتے ہیں اگر ہمیں وقت پر فلائٹ دستیاب نہ ہوئی تو ہمارے ویزے ختم ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ملک عابد رشید نے مزید کہا کہ ویزوں کے ختم ہونے سے ہم بیروزگار ہو جائیں گے ہماری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے۔

مزیدخبریں