کامونکے : رسم حنا میں فائرنگ پر چھاپہ، شرابی چودھریوں کا تشدد، تھانیدار کو قید کر لیا

کامونکے(نامہ نگار) رسم حناکی تقریب میں شرابی چودھریوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ایس ایچ او کو شدید زخمی کرتے ہوئے چار ملازمین کو کمرے میں بند کرکے زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بیس افراد کو گرفتار کرکے چھترول کرنے کے بعد تھانہ میں بند کر دیا، بتایا گیا ہے گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب چونگی نمبر1 ایمن آباد کے علاقہ میں رانا محمد نذیر کے بیٹے رانا محمد بابر کی رسم حنا کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر ایس ایچ او ایمن آباد قیصر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچا تو نشہ میں دھت افراد نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر محمد اکرم اور دیگر پولیس کانسٹیبلان ماجد علی، افتخار احمد اور محمد ماجد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے باتھ روم میںبند کردیااطلاع ملنے پر ایس پی صد ر ڈویژن قرار حسین اور ڈی ایس پی سرکل کامونکے رانا فواد احمد نے چاروں تھانہ سے بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے دلہا کا والد محمد نذیر ، بھائی محمد امجد، محمد سفیان ، محمد ذیشان، محمد ندیم ، عمر حیات، وسیم علی، ظہیر ، سجاد علی، وسیم ، ملک ناصر، بشارت علی، مزمل طیب، وسیم ، حیدر، فریاد ، شہباز اور اختر علی کو گرفتار کر لیا، جبکہ دلہا رانامحمد بابر اور دیگر پندرہ ملزم فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 324/353، 342/148، 149درج کر لیا ہے، حوالات میں بند ملزمان کی گذشتہ شام بھی خوب چھترول کی، ملزمان کے اہلخانہ نے الزام لگایا پولیس نے حوالات میں بند افراد کے لیے کھانا لیکر جانیوالوں کو بھی حراست میں لے لیاہے اور گھر میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان بھی توڑ پھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...