ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدور اغوا کر لئے۔ پولیس کے مطابق اغوا مزدوروں کا تعلق ملتان سے ہے۔ نجی ٹی وی نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور میں مسلح افراد تین لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔