بی جے پی بتائے پاکستان نے دائود ابراہیم کو حوالے نہ کیا تو پھر وہ کیا کرے گی:کانگرس

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تو مودی حکومت اسکے جواب میں کیا کرے گی۔ اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے کہاکہ سوال یہ نہیں ہے کہ بھارت نے کیا پوچھا ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کو بتائے کہ اگر پاکستان نے دائود ابراہیم کو بھارت کے حوالے سے انکار کر دیا تو پھر حکومت کیا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...