کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے آصف زرداری کے گزشتہ روز حقائق پر مبنی تقریر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام محبت وطن سیاستدان، صحافی برادری کی اکثریت، سول سوسائٹی اور محب وطن قانون دان اس بات پر متفق ہیں کہ آج کے ملکی مخدوش حالات کا ذمہ دارگزشتہ ڈکٹیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے موجودہ ملک کے حالات پر صحیح روشنی ڈالی انہوں نے حقائق پر مبنی تقریر کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ضرور ہے کہ آصف زرداری نے اپنے دور اقتدار میں ملکی و قومی مجرم کیخلاف کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس سے مجرم کو قرار واقعی سزا ملتی لیکن ہم پھر بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ موجودہ انتہائی مخدوش صورتحال میں انہوں نے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا۔