اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی 5 جنوری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور توقع کی جارہی ہے مذاکرات کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور ایکشن پلان کی سفارشات کو قانونی شکل دی جائے گی۔