میرپور آزاد کشمیر (نوائے وقت رپورٹ) میرپور کے نواحی علاقے چکواری میں ڈاکوئوں نے 70سالہ خاتون کو لوٹنے کے بعد زہریلی دوائی پلا دی جس کے دو روز بعد معمر خاتون ہسپتال میں چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق چکواری میں 70سالہ خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے بعد خاتون کو زہریلی دوا پلاکر رسیوں سے باندھ دیا تھا، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی اور گھر والے لندن میں مقیم ہیں دو روز بعد بیٹی گھر آئی تو بوڑھی ماں کو رہائی ملی، خاتون کی نشاندہی پر ڈکیتی میں ملوث دو خواتین سمیت 5ملزم گرفتار کر لئے۔ قبل ازیں بزرگ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئی۔