مشرف کچھ عناصر سے مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں: زرداری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ ملکر سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پی پی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ پیپلز پارٹی متحد سیاسی قوت ہے، ہارس ٹریڈنگ سے حکومت نہیں گرے گی۔ سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔ آئی این پی کے مطابق زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس پرویز مشرف کے سندھ حکومت گرانے کی سازش کے ثبوت موجود ہیں۔ جمہوری قوتیں بعض عناصر کی جانب سے سندھ حکومت گرانے کی سازشوں کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...