لاہور(سپورٹس رپورٹر) 61 ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ سوئی سدرن گیس، پی ٹی وی اور پی اے ایف نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ سیالکوٹ میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ میں پہلا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا‘ سوئی گیس ٹیم نے چار صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ شکیل عباسی نے دو جبکہ احسان اور یاسر شبیر نے ایک ایک گول کیا۔پی ٹی وی نے خیبر پی کے ٹیم کو 3 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔ پی ٹی وی کے عدنان بلال نے چار گول سکور کیے جبکہ عامر شہزاد اور ایم فیاض نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرا میچ پی اے ایف اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ‘ سندھ نے پانچ صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ زاہد نے دو، ذیشان، خالق اور عدنان نے ایک ایک گول کیا۔ چیمپیئن شپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔
نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید 3 میچوں کا فیصلہ
Dec 29, 2014