آئی ایس پی آر کے مطابق باکسر عامر خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کیملاقات کے دوران عامر خان نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ عامر خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو پرامن ملک بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیاعامر خان نے اس موقع پر آرمی چیف سے ملاقات کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے،، عامر خان سانحہ پشاور کے بعد پاکستان آئے ہیں تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے