اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مالی امداد اور پاکستان کی اقتصادی صورتحال، آئی ایم ایف کی طرف سے حالیہ قسط کے اجراء کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیرغور رہے۔ اسحاق ڈار نے کولیشن اسپورٹ فنڈز، کیری لوگربل کے تحت بقایاجات کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔