پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہو گیا ہےپاکستان اسٹیٹ آئل نے حکومت سے چوہتر ارب روپے طلب کر لیے ہیں

پاور سیکٹر کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بینکوں نے پی ایس او کی ایل سی بلاک کر دی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران سنگین ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر پر پی ایس او کے واجبات ایک سو ستانوے ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ بارہا نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود تاحال پاور سیکٹر نے ادائیگی نہیں کی، پی ایس او ذرائع کے مطابق بحران کے خاتمے کے لئے حکومت سے چوہتر ارب روپے طلب کئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پی ایس او انتظامیہ ڈیفالٹ ہونے والے اداروں کو تیل کی سپلائی بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن