بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں پرتشدد اقدامات کی انتہا کردی، کبھی ہمسائیوں سے چھیڑ خانی تو کبھی الزامات ، اب مودی سرکار نے بلاآخر یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ خودکشی کوئی جرم نہیں

Dec 29, 2014 | 17:26

دنیا میں صرف چار ممالک میں خودکشی جرم ہے ان میں پاکستان، بنگلادیش، ملائیشیا اور سنگاپور ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے انیس سو چورانوے میں خود کشی کو جرم کے زمرے سے نکال دیا تھا لیکن دو سال بعد پھر اس قانون کو بحال کر دیا گیا۔ بھارت کی اٹھارہ ریاستوں اور چار یونین علاقہ جات نے تعزیرات ہند کی دفعہ تین سو نو کو خارج کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے جس کے تحت خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے کو ایک سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھارت کو دنیا میں سب سے زیادہ خود کشی کی شرح والے ممالک میں سرفہرست رکھا ہے۔ دوہزار بارہ میں ایک لاکھ میں سے اکیس اعشاریہ ایک فیصد بھارتیوں نے خودکشیاں کیں، دوہزار تیرہ میں ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد نے اپنی مرضی سے موت کو گلے لگایا، جبکہ رواں سال اس کی شرح میں گیارہ اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھا گیا،  بھارت میں ہر گھنٹے میں پندرہ ہلاکتیں ہوتیں ہیں۔  بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خود کشی کو جرم قرار دینے کا قانون منسوخ کیا جائے یہ ایک غیر انسانی قانون ہے جسے بہت عرصہ قبل ہی ختم کردیا جانا چاہیے تھا۔

مزیدخبریں