لاہور (خصوصی رپورٹر) مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت نے گریڈ 17تا 20 کے ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں اضافہ کر دیا۔سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 17 کے ڈاکٹر زکو 16ہزار 200 روپے کی بجائے 19ہزار 388 روپے‘ گریڈ 18 کے ڈاکٹرز کو 11 ہزار 200 کے بجائے 12ہزار970روپے‘ گریڈ 19 کے ڈاکٹرز کو 11ہزار200 کے بجائے 12ہزار 953روپے اور گریڈ 20 کے ڈاکٹرز کو 11ہزار200 کے بجائے 12ہزار974 روپے ماہانہ پروفیشنل الائونس ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اضافے کا اطلاق جولائی 2015ء سے ہوگا۔