کراچی : بغیر اجازت غیرحاضر رہنے والے 3 ڈاکٹرز اور بلدیہ عظمیٰ کے 18 ملازمین برطرف، 232 کو نوٹس جاری

Dec 29, 2015

کراچی (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے طویل عرصے سے بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 3 ڈا کٹرزکو انکی ملازمتوں سے برطر ف جبکہ 20 کو اظہار وجوہ کے حتمی نوٹس جاری کردیئے۔ واضح رہے مذکورہ ڈاکٹرز بار بار نوٹس ملنے کے باوجود ذاتی شنوائی کیلئے حاضر نہیں ہوئے تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں غیر حاضر عملے کو محکمہ صحت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔دوسری طرف محکمہ صحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 118 ملازمین کو بھی نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔ نوکریوں سے غائب بیشتر افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔ ڈاکٹرز، طبی عملے سمیت مزید 212 ملازمین کو فائنل نوٹس جاری کر دیے گئے۔ 

مزیدخبریں