ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) پیپلز پارٹی کی قائداور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو سے والہانہ محبت اور عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نصیرآباد کے دوجیالے ورکز اسداﷲ خان گرانی اور حبیب اﷲ بنگلزئی نے ڈیرہ مراد جمالی سے پیدل سفر کرکے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچنے پر بلوچستان کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی ودیگر قائدین نے استقبال کیا اور اپنی قائد کی مزار پر حاضری دی۔ دونوں جیالوں نے ڈیرہ مراد جمالی سے گڑھی خدا بخش بھٹو کا سفر پانچ روز میں طے کیا۔