مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کروڑوں عوام کا مستقبل محفوظ ہوگا: اسفند یار ولی

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورئہ پاکستان خوش آئند ہے۔ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے منتخب سربراہان کے باہم رابطوں سے کروڑوں عوام کا مستقبل محفوظ ہوگا، جنگی جنون پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے غربت کے خاتمے کیلئے وسائل استعمال کرنے چاہئیں۔ اسفندر یار ولی نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ باہمی رابطوں سے خطہ اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہوسکتاہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور مودی کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں سے باہمی تنازعات کے حل اور اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان، بھارت پارلیمانی رابطوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں بھی خوش آئند ہیں۔ بین الاقوامی قوتوں کے اثرو رسوخ کے خاتمے کیلئے پاکستان، افغانستان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...