خانیوال میں کتے کا گوشت فروخت اور کھانے والے خانہ بدوشوں کا انکشاف

خانیوال(آن لائن) خانیوال میں مبینہ طور پر کتے کا گوشت کھانے اور فروخت کرنے والے خانہ بدوشوں کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بھیر وال پھاٹک کے قریب واقع بستی شکارپور میں موٹر وے پل کے ساتھ خانہ بدوشوں نے آکر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، چند روز قبل ایک خانہ بدوش نے نزدیک کھوہ بھینی کمبوہاں سے ایک پالتو کتے کو پکڑا اور اسے لے جانے لگے جس پر لوگوں نے گھیرا ڈال کر اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کر کے کتا واپس لے لیا جبکہ خانہ بدوش کتا پکڑنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے تاہم لوگوں نے انھیں جانے دیا اور خاموشی سے ان کی ریکی شروع کر دی، کچھ عرصے کے بعد جھونپڑیوں میں ایک تار پرکتے کی کھال نظر آئی جبکہ گوشت نہیں ملا اس دوران خانہ بدوشوں کو علم ہوا تو وہ کسی بھی کارروائی سے پہلے وہاں سے فرار ہو گئے۔اہل علاقہ کے مطابق یہ خانہ بدوش کتے کی کھال حاصل کرنے کے لیے انھیں پکڑ کر چیر پھاڑ کرتے اور کھانے کے ساتھ کہیں فروخت بھی کرتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ موقع پر ان کی جھونپڑی سے اور بھی کتے ملے جوانھوں نے باندھ رکھے تھے جبکہ پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے خانہ بدوش راتوں رات فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...