پیرس حملہ:خودکش بمبار سمیع امیموران کی نعش کو دفن کردیا گیا

Dec 29, 2015

پیرس (آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو بتاکلان تھیٹر پر حملہ کرنے والے ایک شخص کی نعش کو شمالی نواحی علاقے میں دفن کر دیا گیا ہے۔ سمیع امیموران تین خودکش حملہ آوروں میں شامل تھا جنہوں نے بتاکلان تھیٹر پر ایک میوزک کنسرٹ کے دوران حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہیں سینی سینٹ ڈینس میں ایک قبرستان میں دفن کیا گیا ہے جہاں ان کے والدین رہائش پذیر ہیں۔ ان کی آخری رسومات میں بہت کم لوگ شامل ہوئے اور ان کی قبر کو بے نشان رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں