اپنی بیٹیوں کو فوج میں بھیجیں آبائی گائوں کے دورے کے موقع پر بھارتی آرمی چیف کی دیہاتیوں سے اپیل

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں مسلح افواج میں شمولیت اختیار کریں۔ انہوں نے آرمی چیف بننے کے بعد ہریانہ کے ضلع جگھڑ کے پہلے دورے میں اپنے آبائی گائوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم اور مواقع فراہم کریں کہ مستقبل میں وہ لڑکوں کی طرح ملک کی مسلح افواج میں خدمات انجام دیں سکیں۔ ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بشان کے درختوں کے نیچے پڑھ کر آرمی چیف بن سکتا ہوں تو آپ بھی کچھ بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں آرمی میں جنرل کے عہدے پر زیادہ سے زیادہ افراد دیہاتوں سے فائز ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...