سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری لیڈر شپ نوازشریف، مودی ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھ رہی ہے۔ بھارت کے رویئے میں تبدیلی آرہی ہے، بھارت سمجھ گیا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مذاکرات مسلسل جاری رہنے چاہئیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک، فرنٹ کے کئی سرکردہ زعمائوں اور حریت (ع) کے رہنما انجینئر ہلال احمد وار کے کمسن بھتیجے منیب احمد وار کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے فرضی کیسوں کے الزام میں گرفتار کرکے سرینگر سنٹرل جیل میں مقید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس غیر جمہوری کارروائی کو سراسر سیاسی انتقام گیرانہ کارروائی قرار دیا ہے