لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عارضی طور پر معطل ہونے والے لیگ سپن باولر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو فوری طور پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری فزیکل اینڈ فٹنس کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ نیوزی لینڈ کے دورہ کے لیے انہیں یاسر شاہ کی جگہ ممکنہ کھلاڑی کے طور پر تیار رکھا جائے۔
یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو فٹنس کیمپ رپورٹ کرنے کی ہدایت
Dec 29, 2015