ایشیاء کپ کے لئے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہو گا

Dec 29, 2015

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت میں ہونے والے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان( کل )بدھ کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایشیاء کپ 17 سے24 جنوری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان بھارت ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ حتمی16رکنی ٹیم کا انتحاب پی بی سی چیلنج سپر لیگ جو فیصل آباد میں کھیلی جائے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں