لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ سابق کپتان ایم حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے۔ کیمپ فزیوتھراپسٹ نے انہیں دیگر کھلاڑیوں کے الگ کر کے ہلکی ایکسرسائز جاری رہنے کا مشورہ دیا۔حفیظ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر شریک ہونگے تاہم ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وہ اپنی ہلکی ورزش اور رننگ کا عمل جاری رکھیں گے۔