ایشین مینز، ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 14 جنوری سے جاپان میں شروع ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن جاپان میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجراء کیلئے جاپانی جاپانی سفارتخانے کو درخواستیں ارسال کر دیں۔ 5جنوری کو قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے مل جائیں گے ۔ ایشین روڈ مینز اور ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ 14سے 20جنوری تک جاپان میں ہوگی جس میںسات مرد اور تین خواتین سائیکلسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ مرد کھلاڑیوں میں صابر ‘ نثار ‘ نجیب اللہ ‘ محسن خان ‘ ذیشان علی‘ اویس خان اور محمد عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صبیحہ زاہد، راجیہ شبیر اور راشدہ منیر شامل ہیں جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مرد کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب 29 نومبر کو ٹرائل میں شارٹ لسٹ کئے گئے 10کھلاڑیوں میں سے کیا گیا۔ 11 رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو جاپان روانہ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...