اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان6ارب64کروڑ ڈالر قرضے کے پروگرام کے تحت10ویں جائزہ مذاکرات جنوری کے آخری ہفتے میں دبئی میں ہونگے،مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالر کی 11ویں قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اکتوبر سے دسمبر کی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جنوری 2016ء میں دبئی میں شروع ہوں گے۔