لندن (بی بی سی) برطانیہ میں دارالعوام کے سپیکر جان برکاؤ اب ملک کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔ان کی تنخواہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ سے اس لئے بڑھی ہے کہ انہوں نے تنخواہ میں اضافہ قبول کیا تھا۔ پہلے ہی انہیں دس فیصد اضافی تنخواہ ملتی ہے جو بطور رکن پارلیمان سبھی کیلئے ہوتی ہے۔