شنگھائی( اے این این ) پاک بحریہ کے دو جہاز ایک ہفتے کے خیر سگالی دورے اور پاکستان چین مشترکہ بحری مشقوں کیلئے شنگھائی کی وسانگ بحری بندرگاہ پر پہنچ گئے جہاں چینی بحریہ کے سینئر کرنل وی ژیا ڈونگ نے پاکستان کے 25 ویں ڈسٹرائر سکوارڈن کے کمانڈر کموڈور بلال عبدالناصر کا ذاتی طورپر خیر مقدم کیا۔ یہ دونوں بحری جہاز 2010میں شنگھائی میں تیار کیے گئے تھے ۔