کانو (اے ایف پی ) نائیجریا کی مسجد میں بم دھماکے اور 2خواتین کے مارکیٹ میں خود کش حملوں سے 80افراد ہلاک اور 90زخمی ہو گئے میدو گوری کی مسجد میں دھماکے کے سبب 50سے زائد افراد خواتین کے ریاست ادامواکی مارکی میں حملوں میں 30افراد مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ایسی کارروائیاں بوکوحرام کے جنگجو کرتے ہیں۔ قبل ازیں اسی شہر میں فوج کی جنگجوؤں سے جھڑپ بھی ہوئی تھی۔ عینی شاہد نے بتایا ہلاکتیں 50 سے زیادہ ہیں۔ یہ نعشیں ہسپتال میں پڑی ہیں۔ ادھر افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش بمبارلڑکیوں نے خود کو اڑالیا لیکن نقصان نہیں ہوا۔ یہ دونوں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارکنان تھیں۔
نائیجیریا:مسجد میں بم دھماکہ 2 خواتین کے خودکش حملے 80 افراد مارے گئے 90 زخمی
Dec 29, 2015