مدینہ منورہ ( جاوید اقبال بٹ ) سینیٹر راجہ ظفرالحق کو آئندہ 4 سال کیلئے جنرل سیکریڑی موتمر عالم اسلامی منتخب کر لیا گیا۔ انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور پاکستان کیلئے یہ اعزاز ہے سعودی عرب کی سربراہی میں34 اسلامی ممالک کا اجتماعی اتحاد بشمول پاکستان یقیناًوقت کی اہم ضرورت ہے۔