خونی اور دیوہیکل ڈائنو سارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ ساڑھے سولہ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے.
تیز رفتار گاڑیوں اور مجرموں کی ریس رواں سال باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی. آنجہانی پال واکر کی فلم فیوریس سیون نے پندرہ ارب ڈالز کمائے.
ایونجرز سیریز کا نیا حصہ ایج آف الٹرون حسب روایت شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہا. باکس آفس پر تیسرا نمبر لینے والی اس فلم نے چودہ ارب ڈالرز کا بزنس کیا.
مینینز کی شرارتیں ساری دنیا کو بھا گئیں. مزاح اور شرارتوں سے بھرپور فلم نے ساڑھے گیارہ ارب ڈالرز کماکر چوتھے نمبر پر رہی.
خلائی جنگوں پر مبنی مشہور زمانہ سٹار وارز سیریز کی فلم دی فورس اویکنز، چودہ دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک دس ارب ڈالرز کما چکی ہے جبکہ اس کی کامیابیوں کا سفر ابھی بھی جاری ہے.
ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ بھی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب رہی. فلم نے آٹھ ارب اکاون کروڑ ڈالر کا بزنس کیا.
ایکشن فلم سپیکٹر کا جیمز بونڈ دنیا بھر سے ساڑھے آٹھ ارب سیمٹنے میں کامیاب رہا.
ٹام کروز کا مشن امپاسیبل چھے ارب بیاسی کروڑ کا بزنس کرکے مشن کو امپاسیبل بنا گیا.
ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کماؤ اداکارہ جینیفر لارنس کی فلم سیریز دی ہنگر گیم موکنگ جے کا دوسرا پارٹ چھے ارب ڈالز کما کر فہرست میں نویں نمبر پر رہا.
خلائی دنیا کی کہانی پر مشتمل فلم دی مارشن پانچ ارب ترانوے کروڑ کماکر دسویں نمبر پر رہی. فلم کی کہانی مریخ پر جانے والے انسانی مشن پر مبنی تھی.