راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) حضرت بری امامؒ اور مانسر شریف کے روحانی سلسلے کی ممتاز شخصیت راجہ سرفراز اکرم کی والدہ محترمہ کو اتوار کو سہ پہر مانسر شریف (اٹک) میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ نور پور شاہاں اور اٹک میں ادا کی گئی جس میں ممتاز شخصیات‘ عقیدت مندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کا ختم قل ہفتہ کے روز 11 بجے بری امام ہا¶س نور پور شاہاں میں ہو گا۔ حضرت بری امامؒ کے مزار کے احاطے میں مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین پیر سید حسین الدین شاہ نے پڑھائی۔ قاری محمد شہزاد نے تلاوت کلام پاک کی اور معروف نعت خوان الحاج عبد الرزاق جامی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار‘ آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ محمد صدیق‘ پیر محمد نقیب الرحمن‘ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر چودھری امیر حسین‘ سینیٹر چودھری تنویر خان‘ سابق وفاقی وزراءحاجی محمد نواز کھوکھر‘ ڈاکٹر غلام حسین‘ قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد‘ سابق ایم این اے راجہ محمد افضل‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل جنجوعہ‘ میئر شیخ عنصر عزیز‘ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری‘ پی پی پی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر‘ پیر امیر عالم شاہ‘ محمد ناصر راجہ‘ قاری علی اکبر نعیمی‘ قاری محمد اعظم نورانی‘ صاحبزادہ سید الرشید عباسی‘ ملک شیر محمد خان‘ سید نذر حسین شاہ‘ رضا احمد شاہ‘ چودھری محمد طارق‘ ملک رضوان احمد‘ ملک نور زمان‘ جمیل ہاشمی‘ حسنات احمد قادری‘ ابصار عالم‘ سردار خان نیازی‘ محسن رضا خان‘ محسن بیگ‘ ظفر محمود ملک‘ عدیل افضل خان‘ رشید احمد شاہ کاظمی نے بھی شرکت کی۔ جنازے کے اجتماع سے پیر سید حسین الدین شاہ‘ پیر عبید احمد ستی اور سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔
راجہ سرفراز اکرم کی والدہ کو مانسر شریف میں سپردخاک کر دیا گیا
Dec 29, 2016