نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ائر چیف ائر مارشل اروپ راہا نے کہا ہے کہ فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کی دفاعی ضرورت کے لیے ناکافی ہیں۔ یہ طیارے بھی ہمیں ساڑھے 3 سال بعد ملیں گے۔ ہمیں 200 سے 250 طیاروں کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروپ راہا جو پرسوں 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں نے کہا کہ بھارت کو تیجا طیاروں کے ساتھ ساتھ اور لڑاکا طیارے بھی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بہت زبردست کارکردگی کے حامل اور ہر قسم کے حالات میں موثر رہتے ہیں۔
36 رافیل طیارے ناکافی، ہمیں 250 کی ضرورت ہے، بھارتی ائر چیف
Dec 29, 2016