ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کالعدم، براڈکاسٹرز کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر پابندی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ

Dec 29, 2016

لاہور (نوائے وقت نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے براڈ کاسٹرز کو ڈی ٹی ایچ لائسنس حاصل کرنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔ عدالت نے نئے سرےسے لائسنس جاری کرنے اور نیلامی مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے براڈ کاسٹرز کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے۔ اس پر پابندی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے پیمرا کی دفعہ 13 کی ذیلی شق نمبر 3 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی پہلے ہونے والی نیلامی کالعدم کر دی اور نئے سرے سے لائسنس جاری کرنے اور نیلامی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں