کراچی: ماں بیٹی کا گلے کاٹ کر قتل، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی رہنما دم توڑ گیا

کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی کے علاقے تیسر ٹائون میں ماں بیٹی کا قتل ہو گیا۔ دونوں کی گلا کٹی نعشیں گھر سے ملیں۔ پولیس کے مطابق 55سالہ کشور بی بی اور اسکی 30سالہ بیٹی اسماء کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔ قتل کی وجہ اور ملزموں کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پورسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال بھجوانے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔ نرسری کے علاقے میں تین روز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تحریک انصاف کا علاقائی رہنما فضل رحیم حسن زئی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا انہیں 25دسمبر کی شب نا معلوم افراد نے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...