پشاور (آن لائن)جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زر نور آفریدی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے لئے جماعت اسلامی فروری میں لانگ مارچ کرے گی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ دھرنا میں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، خیبر، مہمند، باجوڑ ، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے ہزاروں افراد شرکت کریں گے، FCR ختم شریعت کورٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور جرگہ کے ذریعے فیصلے کاحق دیا جائے ،پولیس کی بجائے خاصہ دار اور لیوی کو منظم فورس بنا کر مزید تیس ہزار (30'000)بھرتی کی جائیں،رواج ایکٹ FCR کا متبادل نظام ہے اور فاٹا کے عوام کے لئے قطعًا قابل قبو ل نہیں،کچھ لو گ ریفرنڈم کی آڑ میں FCR کی حمایت کر رہے ہیں جو فاٹا کے عوام کو اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام FCR کی غلامی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ۔فاٹا اصلاحات زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ،حکومت ہوش کے ناخن لے۔
جماعت اسلامی فاٹا کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، پارلیمنٹ کے گھیرائو کا اعلان
Dec 29, 2016