قصور، بھوئے آصل، ڈسکہ، جھنگ میں کمسن بچے، 2 خواتین سمیت 4 افراد سے زیادتی

Dec 29, 2016

لاہور (نامہ نگاران) اوباشوں نے کمسن بچے، 2 خواتین اور ایک لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ چک 52 کے رہائشی (م،س) کے 16 سالہ بیٹے (ح) کو شہزاد احمد اور محمد یامین اپنی موٹر سائیکل پر زبردستی سوار کر کے فصل کماد میں لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ قصور کے علاقہ ڈالا کی رہائشی رمضانہ بی بی نے تھانہ الٰہ آباد پولیس کو بتایا کہ سکول میں بچوں کی دیکھ بھال کا کام کرتی ہوں۔ شفیق گھر آیا اور کہا کہ سکول میں بڑے افسر آئے ہیں آپ کو سکول بلا رہے ہیں۔ جب میں سکول آئی تو ملزم نے مجھے ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ جھنگ کے علاوہ سیٹلائٹ ٹائون اے ٹو زیڈ بلاک کی رہائشی (ح) نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ عرفان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ڈسکہ کے موضع کوٹ گھمان کے رہائشی صابر کا 10 سالہ بیٹا بازار گیا تو ملزم شان اسے ورغلا کر ڈیرے پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے واقعات کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزیدخبریں