راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) راجن پور کے محلہ قریشیاں میں گزشتہ رات ایک خستہ حال گھر کی چھت منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔ ان کی نعشیں اور 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ محلے کے لوگوں نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ملکر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا۔