اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کو پٹرولیم لیوی کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اطلاعات تھں پٹرولیم لیوی کی مد میں مارکیٹنگ کمپنیاں اربوں روپے وصول کر رہی تھیں۔ عوام سے وصول کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی جاتی۔ وزیر داخلہ نے تحقیقات ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو بھیجنے کا حکم دیا۔