پرل ہاربر (نیٹ نیوز + رائٹرز) امریکی صدر بارک اوباما نے جاپان کے وزیراعظم شنیزو آبے میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ 7 دسمبر 1941ء کو جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا‘ پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے 2400 امریکی ہلاک ہو گئے۔ جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر جنگ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں‘ ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔ وعدہ کیا جاپان بھی دوبارہ جنگ نہیں کرے گا۔ جاپانی وزیراعظم نے امریکہ اور جاپان کے درمیان اتحاد کو مستقبل کے لئے امید کا اتحاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے لوگوں نے اس کا عزم کیا ہے کہ جنگ کی ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ اوباما نے پرل ہاربر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جاپانی وزیراعظم کا خیرمقدم دوستی کے جذبے کے تحت کیا۔ دورے سے امید ہے ٹرمپ پیچیدہ تعلقات کو بہتر کر سکتے ہیں۔ ابے نے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش اور تعزیت کا اہار کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔ اوباما نے دورے کو تاریخی تاثر قرار دیا بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پرل ہاربر کا دورہ کرنے والے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں۔