اسلام آباد(وقائع نگار) عدالتی حکم کےخلاف سےکٹر ای الےون کے دےہی علاقے مےں بااثر افراد نے غےرقانونی تعمےرات کا سلسلہ بند نہ کےا پولےس کومطلع کرنے کے باوجود بلڈرز نے تعمےرات کام جاری رکھا ہوا ہے اہلےان علاقہ نے فاضل عدالت اور وزےر داخلہ سے غےرقانونی کام رکوانے کی اپےل کی ہے ۔ اہلےان سےکٹر ای الےون نے اےوان وقت کو بتاےا کہ سےکٹر ہذا کے دےہی علاقے مےں اےک نجی بلڈرز نے خلاف ضابطہ تعمےرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بلڈرز کی اس غےر قانونی تعمےرات کےخلاف مقامی آبادی نے رواں سال22اکتوبر کو سےشن کورٹ سے رجوع کےا جس پر عدالت نے مذکورہ تعمےرات کےخلاف حکم امتناع جاری کےا تاہم بلڈرز نے عدالتی حکم کےخلاف تعمےرات کا سلسلہ جاری رکھا ہے عدالتی بےلف کے چھاپے کے دوران بھی غےرقانونی تعمےرات پکڑی گئی ہے تاہم ملزمان کےخلاف پولےس کوئی بھی کاروائی کرنے سے گرےزاں ہے متاثرےن نے سےشن کورٹ اور وزےر داخلہ چوہدری نثار سے اپےل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لےتے ہوئے مذکورہ بلڈرز اور پولےس کےخلاف کاروائی کرےں ۔