اسلام آباد(نامہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ”بنیاد پرستی، انتہاءپسندی اور روک تھام“ کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا، تفصےلات کےمطابق مسلم ہینڈ کے ڈائریکٹر سماجی بہبود مسعود احمد نے لیکچر دیا۔ جامعہ کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام لیکچر میں انتہاءپسندی اور بنیاد پرستی کو ختم کرنے کیلئے تعلیم کی شرح میں اضافہ پر زور دیا گیا اور علماءکرام سے کہا گیا کہ وہ اسلام کےاصل تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مسعود احمد نے کہا کہ اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے، اس میں انتہاءپسندی اور بنیاد پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس وقت دنیا میں اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہم سب کو مل کر اس کیلئے کام کرنا ہو گا۔
اسلامی یونیورسٹی میں ”بنیاد پرستی، انتہاءپسندی اور روک تھام“ کے موضوع پر لیکچر
Dec 29, 2016